Wednesday 25 December 2013

سیٹھی صاحب اپنی پوزیشن بھی واضح کریں…

---------- Forwarded message ----------
From: "Syed Abdul Bais" <agent.of.the.change@gmail.com>
Date: Dec 21, 2013 11:00 AM
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ سیٹھی صاحب اپنی پوزیشن بھی واضح کریں…
To:


 

مانا کہ میڈیا پر دھول اڑانے والے بہت ہیں۔ حقائق چھپانے والے بہت ہیں لیکن اب اتنا آسان نہیں ہے کہ سارے ہی حقائق کو مسخ اور غائب کردیا جائے۔ یہ جو چڑیا والے ہیں یہ جو امن وسکون والے، صحافتی اداروں اور تنظیموں پر چھائے ہوئے ہیں یہ ایک دو نہیں ایک پورا ٹولہ ہے جن کی مدد مغرب اور ہنود ویہود سب کررہے ہیں۔ جب سے بھارت نواز بنگلا دیشی حکومت نے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کے خلاف ٹریبونل بنایا تھا اور سماعت کی اور اب سزائے موت دے دی اس وقت سے بھارت امریکا نواز پاکستانی میڈیا اور حکمران مسلسل بھارت کی حمایت اور بنگلا دیش کے واقعہ کو بنگلا دیش کا اندرونی معاملہ قرار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دو روز قبل چڑیا والے اینکر نے عبدالقادر ملا پر بنگلا دیشی حکومت کے الزامات کی تصدیق بڑی خوبصورتی سے کی اور طرح طرح کے سوالات اٹھائے تو بجا طور پر ہمارے ذہن میں بھی سوالات اٹھنے لگے… اگر نجم سیٹھی عبدالقادر ملا کے خلاف بھارت کے دبائو میں بننے والے ٹریبونل کو جنگی ٹریبونل مان رہے ہیں، الزامات کو درست مان رہے ہیں تو ان کے بارے میں سوالات کی تو لمبی فہرست ہے سب سے اہم سوال تو ان کے ایمان کے حوالے سے ہے۔ دی پاکستانی اسپیکٹیٹر (پاکستانی تماشائی) نامی بلاگ نے تو ان کے ایمان کے بارے میں سوال اٹھایا ہے کہ اگر وہ اپنے قادیانی نہ ہونے کا اعلان کردیں تو زیادہ اچھا ہوگا۔ نگراں وزیر اعلیٰ کا حلف پاکستانی دستور کے مطابق اٹھاتے وقت وہ یہ وضاحت کردیتے تو اچھا تھا۔ دوسرے یہ کہ امریکا میں اپارٹمنٹ خریدنے کے لیے ان کے پاس دولت کہاں سے آئی۔ یہ سوال بھی اٹھایا گیا کہ سابقہ ادوار میں نگراں حکومتوں میں شمولیت کو غلطی قرار دیتے رہے لیکن پھر وزیراعلیٰ کیوں بن گئے۔ چوتھے یہ کہ وہ ہمیشہ سے پاک فوج کے مخالف اور بھارت اور امریکا کے دوست رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اب 1965ء کی جنگ کے بارے میں ان کے خیالات کیا ہیں اور پاکستان کے مشہور صحافی نواز ملک ریاض سے دوستی کے بارے میں اب ان کا کیا خیال ہے۔ صرف یہ پانچ سوالات نہیں ہیں بلکہ شراب کی بوتل ہاتھ میں لیے ان کی فوٹیج انٹرنیٹ پر موجود ہے۔ معروف صحافی طلعت حسین نے چیف جسٹس افتخار چودھری کے بیٹے کے خلاف اسکینڈل کے حوالے سے انکشاف کیا تھا کہ ملک ریاض نے کامران خان، حامد میر، نجم سیٹھی اور شاہین صہبانی سے ملاقات کی اور فیصل رضا عابدی نے ارسلان افتخار کے خلاف مواد ان کے حوالے کیا… بھارت سے دوستی سیغما کی وجہ سے سمجھ میں آتی ہے۔ لیکن کسی کو امریکا سے نجم سیٹھی کی دوستی اور محبت کا سبب سمجھ میں آتا ہے… ہاں اس کا سبب ان کی اپنی اداکارہ بیٹی میرا سیٹھی ہے جو امریکا میں پڑھی ہیں جن کے خیالات بڑے ''زدین'' ہیں۔

نجم سیٹھی صاحب یہ بھی بتائیں کہ خود پاکستان میں مختلف حکومتوں کے دور میں ان کے خلاف غداری کے مقدمات بنائے گئے۔ 1984ء میں اور 1999ء میں وہ کس طرح ان مقدمات سے بچ نکلے۔ اگر سپریم کورٹ کو کریڈٹ دیتے ہیں تو سپریم کورٹ نے ہی تو بھٹو کو پھانسی دی تھی تو پھر اس پھانسی کو مشتبہ کیوں قرار دیتے ہیں۔ ان کے خلاف انکم ٹیکس فراڈ کے 50 سے زیادہ کیسز کس طرح ہوا میں تحلیل ہوگئے۔ ان کے تجربات سے دوسرے ٹیکس چور بھی استفادہ کرسکیں گے۔ جب بھی پاکستانی حکومتیں کسی ایسی شخصیت پر ہاتھ ڈالتی ہیں مغربی ادارے اس کی شخصیت کو اجاگر کرنے پر تل جاتے ہیں۔ چنانچہ انہیں 1999ء میں صحافت دھمکیوں کے نرغے میں نامی ادارے ایوارڈ دیا اور سی پی جے نے انٹرنیشنل پریس فریڈم ایوارڈ سے نوازا۔ ظاہری بات ہے پھر نت نئے پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے فنڈز بھی آسانی سے دستیاب ہوں گے۔

ایک کام تو ٹی وی چینلز کو بھی کرنا چاہیے کہ غلط بیانیوں کو روکیں۔ نجم سیٹھی صاحب نے بنگلا دیش ٹریبونل کو انٹرنیشنل ٹربیونل کہا پھر امریکا کی مخالفت میں شاہ باغ تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ 1971ء میں پاکستان کے خلاف تو اس لیے تھے کہ پاکستان نے ملک توڑنے کی تحریک کی مخالفت کی تھی لیکن امریکا کے خلاف اس لیے تھے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تھا بنگلا دیش کے ساتھ نہیں۔ کوئی ان سے پوچھے کہ 1971ء میں بنگلا دیش نام کا کوئی ملک وجود رکھتا تھا۔؟ بنگلا دیش نامی ملک نے کون سی جنگ لڑی یا اس پر مسلط کی گئی جن پر وہ وار کرائم ٹریبونل قائم کیا گیا۔ ہم تو اس پر کوئی سوال اٹھانے اور پوچھنے کے حقدار نہیں لیکن سیٹھی صاحب کو دنیا بھر کی پگڑیاں اچھالنے سے قبل اپنی پوزیشن تو واضح کر دینی چاہیے۔ آپس کی بات آپس میں کریں تو اچھا ہے ٹی وی اسکرین پر کریں گے تو سوالات تو پیدا ہوں گے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا آئین اب تک تو اسلامی ہے۔ جب سیکولر بن جائے تو اس وقت شاید بہت سے الزامات بے معنی ہوجائیں گے لیکن جو اب تو بہرحال دینا ہوگا۔

 

 

مظفر اعجاز…  


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment