Friday, 6 December 2013

لب پہ تو ترقی کا نغمہ ہے ،پر روٹی



----------  ----------
From: azam azim azam <azamazimazam@gmail.com>
Date: 2013/12/2
Subject:  لب پہ تو ترقی کا نغمہ ہے ،پر روٹی
To: mshoaibtanoli <mshoaibtanoli@googlegroups.com>


 لب پہ تو ترقی کا نغمہ ہے ،پر روٹی ±قوم کے پاس نہیں ... ؟    
اَب کون بتلائے حکمراںکو قوم توبھوکی پیاسی ہے!منافع بخش قومی اداروں کی نج کاری مُلک کے ساتھ غداری کے مترادف ہے
 محمداعظم عظیم اعظم
آج مہنگائی نے تو قوم کا ستیاناس کرکے رکھ دیا ہے، قوم اپنی زمین پر پیداہونے والی سبزیوں تک کوتو مہنگے داموں خریدنے پر مجبورہے، اور مُلک کا ایک بڑاغریب طبقہ اِس مہنگائی کے ظالم دورمیں اِن مہنگی ترین سبزیوں کو بھی خریدنے سے قاصر ہے، آج ٹماٹرکی قیمتوںکوجو جیسے پَر لگ گئے ہیں،یہ آسمانوں کی بلندیوں سے بھی اُونچااُڑرہاہے ،اور آلو ، پیاز جو زمین کے اندرپیداہوتے ہیں زائد قیمت کے بوجھ سے وہ زمین سے بھی باہرنہیں آرہے ہیں، اِن کا مصنوعی بحران پیداکرنے کی کوشش کی گئی، تاکہ اِس حکومت کے چندمفادپرست اِس کے اِس بحران سے فائدہ اُٹھاسکیں، اور آلو پیاز کی ذخیرہ اندوزی کرکے مارکیٹ سے زائد منافع کماسکیں، بہرحال..!کسی وجہ سے مُلک میں آلواور پیاز کا بحران پیداہونے سے رہ گیااوراگر ایساہوجاتاتو یقینااُن لوگوں کو ہی فائدہ پہنچتاجو اِس کا مُلک میں مصنوعی بحران پیدا کرناچاہ رہے تھے۔
  اِن حالات میں اَب حکمرانوںکو کون یہ بتلائے کہ قوم تو بیچاری بھوکی پیاسی ہے اوریہ رُوکھی سُوکھی روٹی کو بھی ترس رہی ہے ، آج اِس عالم میں اِس کا کوئی پرسانِ حال بھی نہیں ہے ، یہ بیچاری توبس جیسے تیسے ایڑیاں رگڑرگڑاور اپنے منہ سے مکھیاں ہکاں ہکاں کر اپنے دن پورے کررہی ہے ۔
مگراُدھرہمارے حکمران ہیں کہ یہ اپنی مفلوک الحال قوم کی فکرکرنے اور اِس کی حالتِ زندگی سنوارنے کے بجائے اپنے لبوں پہ دنیادِکھاوے کے لئے مُلکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ہی نغمہ سجائے قومی خزانے سے سرکاری خرچے پر کبھی اپنے وزراءتواکثراپنی فیملی ممبران کے ساتھ دیس دیس کے سیرسپاٹے کرتے ہی نہیں تھک رہے ہیں۔
حالانکہ گیارہ مئی کے عام انتخابات سے پہلے اپنی معرکہ آرا(معرکتہ الآرا یہ امِلا غلط العام ہے )انتخابی مہم جوئی کے دوران اور پھر اِس کے بعد برسرِ اقتدارآنے والی جماعت پاکستان مُسلم لیگ(ن) اور اِس کے سربراہ اور ہمارے موجودہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سمیت ن لیگ کے ہر رُکن نے قوم کو خوشحالی اور ترقی کے جیسے خواب دِکھلائے ،آج اگروہ سب کے سب پہلے ہی روز سے حقیقت میں سچ ثابت ہونا شروع ہوجاتے تویقینا اِن پانچ سات مہینوں میں مُلک میں کچھ نہیں توتھوڑی بہت ہی سہی ترقی ضرور نظرآتی اور عوام کے چہروں پر برسوں سے اٹّی مایوسی اور نااُمیدی کی گرد بھی ضرورصاف ہوتی جاتی اور عوام کے چہرے خوشیوں سے ٹمٹمااُٹھتے۔
  آج مگرافسوس ہے کہ اَب تک ایساکچھ نہیںہواہے جس کا ہماری موجودہ حکمران جماعت پی ایم ایل (ن)کے سربراہ ا ور وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے اپنی معرکہ آراانتخابی مہم جوئی کے دوران عوام سے کرنے کے وعدے اور دعوے کئے تھے،آج ن لیگ کو اقتدارسنبھالے اتناعرصہ گزرجانے کے باوجود بھی عوام کے حصے میں پہلے سے کہیں زیادہ نامرادی اورمایوسی ہی آئی ہے، اِس کی کیا کیاوجوہات ہیں..؟، مجھے اِن کی تفصیلات میںاپنے اِس محدودسے کالم میں جانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ میں یہ سمجھتاہوں کہ آج جو میرے قارئین میرایہ کالم پڑھ رہے یا پڑھیں گے وہ اُن تمام وجوہات کو خُوب جانتے اور سمجھتے ہیں کہ ہمارے حکمران ایساکچھ کیوں نہیں کررہے ہیں کہ جس کے کرنے سے عوا م کو مہنگائی سے نجات ملے، اور عوام کو اِس بات کا احساس ہو چلے کہ چلو کوئی تو ایساحکمران پیداہواہے جِسے عوامی مسائل اور پریشانیوں کا دردہے،اور وہ عوام کو اِن کے مسائل اور پریشانیوں سے نجات دلانے کے لئے کمربستہ ہے ۔
جبکہ دوسری طرف ہمارے حکمران ہیں کہ مایوسی اور نااُمیدی کے گہرے سمندرکی تہہ سے جالگنے والے اپنے عوام کو ترقی و خوشحالی کے ترانے تو سُناتے نہیں تھک رہے ہیں،مگریہ عوام کومہنگائی سے نجات دلانے اور کسی بھی معاملے میں ریلیف دینے یا دلانے والے اقدامات و احکامات بھی توجاری نہیں کررہے ہیں آج اگراِس صُورت حال میں بالفرض عوام یہ مان بھی جائیں کے مُلک میںمہنگائی اِس لئے بے لگام ہوچکی ہے کہ عالمی سطح پر ڈالرزکی قیمت بڑھ گئی ہے اِس وجہ سے بیرونِ ممالک سے جوروزمرہ استعمال کی اشیائے خوددونوش مُلک میں آتی ہیں حکومت کو وہ بین الاقوامی منڈی سے مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہیں اِس لئے اشیائے خودونوش مہنگی ہوجاتی ہیں ۔
مگر آج تو اِس عوام دوست ن لیگ حکومت کے دعویداروں نے تو اپنی ہٹ دھرمی اور بے حسی کی حد ہی کردی ہے، اِنہوں نے تو اپنے یہاں پیداہونے والی ہرغریب وامیرکی روزمرہ کھانے پینے والی استعمال کی اشیاجن میں ٹماٹر، آلو، پیاز اور چینی جیسی دیگرروزمرہ استعمال کی اشیا بھی شامل ہیں اِن کی بھی جو قیمتیں آسمانوں سے بھی زیادہ بلندترین سطح تک بڑھادی ہیں اور آئندہ بھی اِن کی قیمتیں بڑھنے کے خدشات ہیں یہ سب کس کے لئے اور کس کے کہنے پر کی گئی ہیں اور یہ کونسی ایسی اشیا ہیں کہ اِن پر براہ راست ڈالرزکے بڑھنے یا گھٹنے کا اثر ہوتاہے یا یہ اشیا باہر سے منگوانی پڑتی ہیں.. ؟ہاں اِس حکومت میں واہگہ بارڈر کے راستے ہندوستان سے ٹماٹر،پیازاورآلو اِس لئے منگوانے پڑتے ہیں کہ ہندوستان سے ٹریڈاور تعلقات استوارہوجائیں،موجودہ حکومت ہندوستان سے سیاسی تعلقات بہترکرنے کے لئے ٹماٹر،پیازاور آلو وہاں سے منگوارہی ہے، ورنہ تو اِس کی بھی کوئی خاص ایسی ضرورت تو نہیں تھی کہ ہندوستان سے یہ اشیافضول میںمنگوائی جائیں اور ہم ہندوستان اور ہندوستانی بیوپاریوں کے نخرے برداشت کریں، اور جب ہندوستانی ہم سے ناراض ہوجائیں تو وہ تُرنت ہمیں ٹماٹر، آلواور پیاز دینابندکردیں تو ہمارے حکمران اِسے بہانہ بناکراپنے یہاں ٹماٹر، آلواور پیاز کی قیمتیں بڑھاکر اِسے آسمانوں کی بلندیوںسے بھی اُونچی کردیںاوریوں عوام کو مہنگائی کے عذاب میں دھکیل دیں،کہ عوام مہنگائی کے جہنم میں ہی بھسم ہوتے رہیں ، اور وہ مزے سے مُلک میں ترقی و خوشحالی کے نغمے ہی گاتے ہیں، جبکہ عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب کر رُوکھی سُوکھی دووقت کی روٹی سے بھی محروم رہیں۔
  آج اِس سے بھی کوئی ذی شعورتوکیا کوئی عام ساذہن رکھنے والاپاکستانی بھی ایسانہیں ہوگاجو یہ نہ سوچتااورسمجھتاہوکہ جب سے ن لیگ کے سربراہ اور بزنس مائنڈوزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی حکومت آئی ہے تب ہی سے مُلک میں مہنگائی ،بھوک و افلاس ، تنگدستی، اقرباءپروری، لوٹ مار، قتل وغارت گری، کرپشن، خودکشی کے رجحانات اور میرٹ کاقتل ہوناایک عام سی بات ہوگئی ہے، اور آج نوازحکومت کا ایک یہ بھی کارنامہ ہے کہ تب سے نوازلیگ نے اقتدار سنبھالاہے جب سے ہی مُلک میں توانائی کی شکل میں آئے بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات سمیت دیگربحرانوں میں کمی آنے کے بجائے اِن بحران اور اِن بحران زدہ اشیا کی قیمتوں میں روزافزوں اضافہ ہونابھی کوئی اچنبے/اچنبھے کی بات نہیںرہی ہے۔آج حکمران جماعت ن لیگ کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اور وزیرخزانہ اسحاق ڈارسمیت سب حکومتی کارندوں کو یہ پڑی ہے کہ مُلک میں آئی ایم ایف کے گڑے پنچے کوئی نہ اُکھاڑے اور اِس کے یہ پنچے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزیدگڑتے اور پھیلتے جائیں ، چاہئے عوا م کو جتنی تکالیف اُٹھانی پڑیں تو وہ اُٹھائے، مگرمُلکی معیشت کے استحکام اور اقتصادی ڈھانچے کی مضبوطی کے لئے عوام کو گڑوی گولیاں مہنگائی کے زہرکے ساتھ ہر حال میں نگلنی ہوں گی، اَب اِسے عوام اپنے حکمرانوں کا حکم سمجھے ،التجایا مشورہ سمجھ کر ایساکرے جیسااِنہیں عوام سے کرانے کے لئے آئی ایم ایف ،ورلڈبینک یا امریکا حکم دیتاہے اور یہ اِن سے حکم ملتے ہی فوراََ اپنے عوام کے سامنے پیش کردیتے ہیں۔
یہاں یہ امرباعث تشویش ضرور ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد مُلک کے غریب طبقے کا یہ حال ہے کہ وہ سبزی خریدکر کھانے کے بھی قابل نہیں رہاہے،آج مُلک کے غریب طبقے کا اتناحال بُراہوگیاہے تو اِس سے زیادہ حکمران اِس سے اور کیاتوقعات وابستہ کئے ہوئے ہیں، کیا حکمران یہ چاہتے ہیں کہ دووقت کی رُوکھی سُوکھی روٹی سے بھی محروم مُلک کاغریب طبقہ اِن کی حکومت چلانے کے لئے اپنے جسم میں موجودخون اور روح کا بھی ٹیکس اِنہیں اداکرے تو اِس سے حکمرانوں کی سیرسپاٹے کی گاڑی اور مُلک کی معیشت کا پہیہ چلے ...؟اور ہمارے بے حس حکمران اور اِن کے خاندان کا ہر فردمزے کرے اگرحکمران قوم کے غریبوں سے یہ قربانی چاہتے ہیں تو پہلے یہ بھی ایساکرکے دِکھائیں وزیراعظم میاں محمدنوازشریف جو پاکستان سمیت ساری دنیامیں اپناکاروبارجمائے ہوئے ہیں اور اپنی آدھے پاکستان جتنی زمینیں اور جائیدادرکھتے ہیں وہ قومی خزانے کوٹیکس کی مد میں 5000ہزارکیوں دیتے ہیں وہ اور اِن کی جماعت کے تمام کرتادھرتااور حکومتی اراکین سب کے سب اپنی پوری ایمانداری اور نیک نیتی سے پہلے صحیح ٹیکس اداکریں اور اپنی خرچیاں کم کریںتو پھر اپنی غریب قوم سے بھی گڑوی گولیاں نگلنے کو کہیں، اِن لوگوں نے تو مُلک کو سُونے کی مرغی سمجھ لیا ہے،آج اِن لوگوں مُلک اور قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھی قومی خزانے میںکچھ نہیں چھوڑاہے آج یہ قومی اداروں میں اپنی پسندکی شخصیات کو تعینات کرکے مُلک میں اپنی من مانی چلاناچاہتے ہیں اور مُلک میں نج کاری کے عمل کی آڑ میں قومی منافع بخش اداروں کو کوڑیوں کے دام فروخت کرناچاہتے ہیں جو قومی غداری کے مترادف ہوگااواِس طرح ر ہمارے موجودہ بزنس مائنڈڈ حکمران ایسا کرکے مُلک سے سب ہی کچھ لوٹنا چاہتے ہیںاوریہ اِس بناپرسب ہی کچھ اپنے سیرسپاٹے کے لئے لوٹ کرلے اُڑنے کے چکر میں پڑیںہیں، اَب قوم کب جاگے گی،اَب اِس کا فیصلہ اِسے خودکرناہوگا، کہ وہ یہ تو اپنے حکمرانوں سے پوچھے کہ وہ منافع بخش قومی اداروں کو کیوں فروخت کررہی ہے..؟اور اِسے ایساکرنے کو کون کس لئے اور اپنے کِن مقاصد کے حصول کے لئے کہہ رہاہے۔؟آج اتناتو قوم اپنے اِن بزنس مائنڈڈ حکمرانوں سے پوچھ سکتی ہے یا اِس کے لئے بھی کسی کے آنے کا انتظارکررہی ہے کہ کوئی آئے گاتو وہ پوچھے گا...؟ 

 محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com 

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.



--
Need Your Comments.....!

-- 

For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to
For more options, visit this group at

No comments:

Post a Comment