Wednesday, 30 October 2013

کیاہمارے مُلک میں پہلے ہی غیرسنجیدہ حکمرانو/سیاستدانوںکی کمی تھی..؟جو اَب بلاول بھی..؟

---------- Forwarded message ----------
From: "azam azim azam" <azamazimazam@gmail.com>
Date: Oct 20, 2013 6:55 AM
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ کیاہمارے مُلک میں پہلے ہی غیرسنجیدہ حکمرانو/سیاستدانوںکی کمی تھی..؟جو اَب بلاول بھی..؟
To: "mshoaibtanoli" <mshoaibtanoli@googlegroups.com>

    کیاہمارے مُلک میں پہلے ہی غیرسنجیدہ حکمرانو/سیاستدانوںکی کمی تھی..؟جو اَب بلاول بھی..؟  
بلاول کا بچکانہ پن مگر بھڑکیلی وغیرسنجیدہ تقریر..بلاول پہلے یہ بتائیں اِنہیں تقریرکس نے لکھ کر دی تھی...؟
 محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com 
کیاہمارے مُلک میں پہلے ہی موروثی اور غیرسنجیدہ حکمرانو اور سیاستدانوں کی تعداد کچھ کم تھی..؟کہ جو اَب ذوالفقار علی بھٹوشہید کے نواسے ، مرتضی علی بھٹوشہید کے بھانجے اور شہیدِ رانی پیار کی نشانی اور وفاق کی زنجیر محترمہ بے نظیربھٹوشہید کے اکلوتے بیٹے اور مسٹر ٹین پر سنٹ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے کے بعد صدرِ پاکستان سے سابق صدرکا لقب پانے والے مصالحتی اور مفاہمتی پالیسیوں کے رنگ میں رنگے رہنے والے آصف علی زرداری کے صاحبزادے اور موجودہ پاکستان پیپلزپارٹی کے نومولودچئیرمین اپنے معصوم سے چہرے کے ساتھ قومی زبان اردو کو توڑ مروڑ کر انگریزی لب و لہجے میں بولنے اور اپنے نانا اور اپنی امیّ کی تقریر کے طرزِ کواپنانے والے بلاول بھٹوزرداری بھی اُچھلتے کودتے اپنی غیرسنجیدہ (مگر حسبِ معمول کسی اور کی لکھی ہوئی غیرسنجیدہ تقریر کرنے کے بعد )قومی سیاست کے میدان میں کچھ ایسے اُترے ہیںکہ اِن کی تقریر اور اِن کے لب و لہجے سے یہ اندازہ لگاناکوئی مشکل نہیں رہاکہ اگربلاول بھٹوزرداری جیسے لوگ بھی قومی سیاست میں حصے لینے لگے تو پھر مُلکی سیاست اور قوم و مُلک کا تو اللہ ہی حافظ ہے اِنہیں سیاست میں آنے سے مُلکی سیاست ، معیشت ، وقار و بقاءوسا لمیت اور پہلے سے دگرگوں ہوتی مُلکی خودمختاری کو خطروں سے دوچارہوناسوفیصد ممکن ہوجائے گا۔
اگرچہ میں شہدائے کارساز کی چھٹی برسی کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے نومولود چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا بچکاناپن مگراِس میںاِن کی کی گئی بھڑکیلی وغیرسنجیدہ تقریر کا تذکرہ توبعد میںپوائنٹ ٹوپوائنٹ کروں گا مگراِس سے پہلے بلاول بھٹوزرداری یہ تو بتائیں کہ اِنہیںایسی غیرسنجیدہ اور بے ہنگم تقریر اِن کی پارٹی کے کس سینئر جیالے اور عہدیدار نے لکھ کردی تھی ، اِس تقریر میں جہاں بلاول بھٹوزرداری کا بچکانہ پن جھلک رہاتھاتو وہیں اِس تقریر کو لکھنے والے پی پی پی کے کسی بزرگ سیاستدان کے سینے میں اُبلنے والے لاوے کو بھی باہر نکالنے کا موقع ملاجو اِن کے سینے میںموجودہ حکمران جماعت (ن) لیگ ، اوراپنی سابق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم اور پل دوپل سونامی کی تڑی لگانے والی جماعت پی ٹی آئی سے متعلق خداجانے کب سے پھٹنے کے انتظارمیں تھا، آج بلاول بھٹوزرداری کے جس خطاب کو پی پی پی کی قیادت جھوم جھوم کر حقائق پر مبنی اور اپنے آئندہ کے ایجنڈے سے تعبیرکررہی ہے مگرآج درحقیقت پاکستانی قوم اور محب وطن سیاستدان بلاول بھٹوزرداری کے اِس خطاب کو پی پی پی کی احساس محرومی اور مایوسیوں کے اعتراف کا گمان تصور کررہے ہیں اَب یہ اور بات ہے کہ عوام کی اِس اکثریت رائے کو پی پی پی والے کچھ اور رنگ دے کراپنادل بہلانے کے لئے کسی اور ڈرامے کی صورت میں پیش کریں مگر حقیقت تو یہی ہے کہ بلاول بھٹوزرداری کا خطاب غیرسنجیدہ اور حقائق کی توہین کرنے کے مترداف ہے آج اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ موجودہ حالات میں مُلک جن مسائل اور اندرونی اور بیرونی چیلنجز سے دوچار ہے ، اِن سے نبردآزماہونے کے لئے مُلک اور قوم کو صاف وشفاف انتخابات سے سنجیدہ اور مدبرانہ سوچ رکھنے والی ایسی قیادت اور حکمرانی کی ضرورت ہے جو اپنی اہلیت اور قابلیت سے مُلک اور قوم کو مسائل کے دلدل اور اپنے پرائے کی سازشوں سے نکالنے میں اپنا کردار اداکرے توسب کچھ ممکن ہوسکتاہے ،جبکہ بلاول بھٹوزرداری کی طرح کسی غیرسنجیدہ موروثی سیاستدان یا حکمران کی کوئی ضرورت نہیں ہے جو اپنے پرکھوں کے کارناموں پر اپنا سیاسی قد اُونچاکرے اور مُلک و قوم کی تقدیر سے کھیلے اور اِن کو زندہ درگوکردے۔آج ساری پاکستان قوم یہ سوچ رہی ہے کہ جب تک پی پی پی اقتدار میں رہی وہ اپنے دورِ اقتدار میں توسانحہ کارساز کے ماسٹرمائنڈ کا سراغ نہیں لگاسکی اور آج جب پی پی پی والوں کے ہاتھوں سے حکمرانی کی چڑیانکل کر ن لیگ کے ہاتھ آگئی ہے تو آج سانحہ کارساز کی چھٹی برسی کے موقع پر پی پی پی والے اپنی سیاست چمکانے اور اپنی مظلومیت کا روناروتے ہوئے سانحہ کارساز کے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے لکیرپیٹ رہے ہیں اِن کی یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے، اگرچہ آج شہدائے کارسازکی چھٹی برسی پر پاکستان پیپلزپارٹی کے نومولودچئیرمین بلاول بھٹوزرداری کاکیا جانے والا غیرسنجیدہ خطاب اپنے اندر بے شمار خدشات اور مخمصوں کے ساتھ انگنت سوالات بھی لئے ہوئے ہے، جو آنے والے دنوں میں کھل کر سامنے آئیں گے اور شایدجب اِن کا جواب پی پی پی کے پاس بھی نہ ہواوراَب ذرابات ہوجائے پی پی پی کے نومولود چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کے اُس غیرسنجیدہ خطاب کی جس میں اُنہوںنے اپنی آسینیں چڑھاتے ہوئے اپنے مخصوص لب و لہجے کے ساتھ مذہب کے ٹھیکداروں کے خلاف جہادکا اعلان کرتے ہوئے کہاتھاکہ"2018کے عام انتخابات میں آصف علی زرداری جیالوں کی کمان اور میں (بلاول بھٹوزرداری) تیربنوں گا، اِن کا اِس موقع پر یہ کہناتھاکہ "یعنی ہم باپ بیٹے مل کرشیرکاشکارکریں گے جوغریبوں کے خون سے اپناپیٹ بھرتاہے، اوربلاول نے اپنے اِس خطاب میں خیبرپختونخواہ سے باکثرت اُٹھنے والی سونامی کی آواز کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کوسونامی سے بچائیں گے،اور اِسی کے ساتھ بلاول بھٹوزرداری نے ایک مخصوص انداز سے یہ بھی کہا کہ " پاکستان 1947میں آزاد ہوالیکن کراچی آج بھی لندن کی کالونی بناہواہے ، فون پر چلنے والی پتنگ کو کاٹ دیں گے" پی پی پی کے نومولودچئیرمین نے اپنے بچکانہ خطاب میں ایسے بہت سے غیرسنجیدہ اور غیر ضروری الفاظ اداکئے جو کسی بھی لحاظ سے پاکستان پیپلیزپارٹی جیسی ایک مُلک گیر اور سنجیدہ پارٹی کے کسی چئیرمین کے معلوم نہیں دیتے ہیں کیوں کہ کچھ بھی ہے آج بھی پی پی پی اپنا ایک منفرد وقار اور مورال رکھتی ہے ، اگرآئندہ بھی بلاول بھٹوزرداری جیسے کسی نومولود چئیرمین کی جانب سے ایسے غیرسنجیدہ خطابات ہوتے رہے تو وہ دن کوئی دورنہیں جب پی پی پی کا اصولوں اور ضابطوں پر قائم برج زمین بوس جائے ۔لہذاآ ج ضرورت اِس امر کی ہے کہ پی پی پی کی انتہائی سنجیدہ قیادت جو اپنے کسی اندرونی اختلافات کی وجہ سے پسِ پردہ چلی گئی ہے وہ سامنے آئے اور پی پی پی کی قیادت سنبھالے اوراِسے بچائے۔کیوںکہ اگر مولویوں ، شیروالوں ،سونامی اور پتنگ والوں نے اِنکی تقریر کو سنجیدہ لے لیا تو بلاول سمیت پی پی پی والوں کو بھی جواب دنیا بھاری پڑجائے گا۔(ختم شُد)

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment