---------- Forwarded message ----------
From: "chaudry" <k_w572001@yahoo.com>
Date: Dec 21, 2013 12:32 AM
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ سینما آپریٹر کی واپسی، سیکرٹری اطلاعات 'بے خبر'
To: "mshoaibtanoli@googlegroups.com" <mshoaibtanoli@googlegroups.com>, "muslimintelligencer@yahoogroups.com" <muslimintelligencer@yahoogroups.com>, "pakistanpost@yahoogroups.com" <pakistanpost@yahoogroups.com>, "pakpress@googlegroups.com" <pakpress@googlegroups.com>, "joinpakistan@googlegroups.com" <joinpakistan@googlegroups.com>, "khaldee.w@gmail.com" <khaldee.w@gmail.com>
--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
From: "chaudry" <k_w572001@yahoo.com>
Date: Dec 21, 2013 12:32 AM
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ سینما آپریٹر کی واپسی، سیکرٹری اطلاعات 'بے خبر'
To: "mshoaibtanoli@googlegroups.com" <mshoaibtanoli@googlegroups.com>, "muslimintelligencer@yahoogroups.com" <muslimintelligencer@yahoogroups.com>, "pakistanpost@yahoogroups.com" <pakistanpost@yahoogroups.com>, "pakpress@googlegroups.com" <pakpress@googlegroups.com>, "joinpakistan@googlegroups.com" <joinpakistan@googlegroups.com>, "khaldee.w@gmail.com" <khaldee.w@gmail.com>
لاہور(انجم کاظمی سے)ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب کا 10ویں گریڈ کا ایک معمولی سنیما آپریٹر فیاص حیات سب کو مات دیکر ایک بار پھر سیکرٹری اطلاعات پنجاب کے دفتر میں تعینات ہوگیا ہے۔ اس بااثر سرکاری ملازم نے نہ صرف نے 9دسمبر کو اپنی تعینات کے احکامات جاری کرائے بلکہ اس نے سیکرٹری اطلاعات کے دفتر میں موجود ا 6ناپسندسرکاری ملازمین کا تبادلہ بھی کرادیا ہے۔
ٹاپ سٹوری آن لائن کو ملنے والی معلومات کے مطابق اس معمولی سرکاری ملازم کے سامنے پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات بھی بے بس ہیں، ا ن کی بے بسی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ جب فیاض حیات نے ایک ملازم کو اپنی تعیناتی سے پہلے تبدیل کرایا تو سیکرٹری کے عملہ نے اس پر احتجاج کیا تو سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اگر آپ بھی جانا چاہتے ہیں تو آپ کو تبدیل کردیتا ہوں مگر فیاض کا''حکم '' نہیں ٹال سکتا جس پر ان تین ملازمین کو بھی تبدیل کردیا گیا۔
ٹاپ سٹوری آن لائن نے 10ستمبر کو سٹوری بریک کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک معمولی کلرک نے کس طرح سیکرٹری اطلاعات پنجاب کے دفتر پر قبضہ جما رکھا ہے، اس کے خلاف سیکرٹری آفس کے 55سے زائد ملازمین نے فیاض حیات پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری گاڑیاں اور سیکرٹری اطلاعات کے فون خود استعمال کرنے کے الزامات لگائے تھے، ٹاپ سٹوری پر تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد فیاض حیات کو واپس اس کے محکمہ ڈی جی پی آر بھیج دیا گیا۔
یہ صورتحال اس وقت دلچسپ ہوگئی جب فیاض حیات ڈی جی پی آرآفس میں ڈیوٹی کرنے کے بجائے اپنے پرانے سیکرٹری حال پوسٹڈ وزیراعظم ہاؤس کی ایک عزیزہ کا گھر تعمیر کراتا رہا، ا ن کاموں سے فارغ ہونے کے بعد اسی بیوروکریٹ اور پنجاب کے ایک اور سابق سیکرٹری اطلاعات جو کہ آج کل ریٹائرمنٹ کے بعد پنجاب حکومت کے کنسلٹنٹ بنے ہوئے ہیں کی پرزور سفارش پر دوبارہ سیکرٹری اطلاعات کے دفتر میں تعینات کردیا گیا۔
سرکاری ملازمین کیلئے یہ بات حیران کن ہوگی کہ فیاض حیات نے دوبارہ اپنی تعیناتی سے قبل ہی سیکرٹری اطلاعات کے دفتر میں کام کرنا شروع کردیا تھا،حیران کن بات یہ ہے کہ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مومن آغا اس بات سے لاعلم رہے، فیاض حیات کی دوبارہ تعیناتی کے احکامات 9دسمبر 2013ء کو جاری ہوئے مگر اس بااثر معمولی گریڈ کے سرکاری ملازم نے ایک ماہ قبل ہی سیکرٹری اطلاعات کے دفتر کے معاملات سنبھال لئے تھے۔
اس دوران فیاض حیات نے بہت چالاکی کے ساتھ ان تمام افراد کے بارے میں معلومات حاصل کیں جنہوں نے چیف سیکرٹری کے نام اپنے خلاف درخواست دینے والوں اور دستخطی مہم چلانے والوں کا کھوج لگایا اور سیکرٹری اطلاعات کو وارننگ دی کہ اگر ان افراد کو یہاں سے تبدیل نہ کیا گیا تو وہ سیکرٹری اطلاعات کے دفتر میں کام نہیں کریگا اب سیکرٹری اطلاعات کیلئے فیاض حیات کی ناراضی کسی طور قبول نہ تھی کیونکہ پنجاب حکومت کا کنسلٹنٹ جو کہ ساری عمر ڈی جی پی آر اور محکمہ اطلاعات پر راج کرتا رہا بلکہ پرویز الٰہی کے بعد موجودہ وزیراعلیٰ کو بھی اپنی انگلیوں پرنچانے کا فن جانتا ہے مومن آغا اس کی ناراضی برداشت نہیں کر سکتے تھے ، لہذا انہوں نے گریڈ 16کے سینئر سکیل سٹینو گرافر نوید منور جو کہ سیکرٹری اطلاعات کے پی اے کے طور پر کام کررہا تھا ،بطور سٹاف افسر کام کرنیوالے سیکشن افسر منظور حسین ،سینئر سکیل سٹینو گرافر محمد شہباز،سٹینو گرافرعرفان جاویداور اسسٹنٹ محمد بوٹاکو تبدیل کرادیا ، سیکرٹری اطلاعات نے فرمائشی پروگرام کے تحت ان سرکاری ملازمین کو اپنے محکمہ میں ہی تبدیل کرنے کے بجائے فیاض حیات کیخلاف درخواست دینے کے ''جرم'' میں اپنے محکمہ سے ہی فارغ کردیا اور ان ملازمین کی خدمات ایس اینڈ جی اے ڈی کے سپرد کردیں، اس سے قبل دو سیکشن افسر محمد جاوید ملک اور محمد جاوید طفیل کو بھی تبدیل کردیا گیا ۔
اس سلسلے میں جب نمائندہ ٹاپ سٹوری آن لائن نے سیکرٹری اطلاعات مومن آغا کو فون کرکے سوال کیا کہ فیاض حیات کو دوبارہ سیکرٹری اطلاعات کے دفتر میں تعینات کیا جارہا ہے تو بتایا جائے کہ اس معمولی ملازم کیخلاف جو درخواست چیف سیکرٹری کو دی گئی تھی اس کی کوئی انکوائری ہوئی ہے اگر ہوئی ہے تو کیا اس میں فیاض حیات کلیئر ہوگیا ہے جس پر سیکرٹری اطلاعات نے جواب دیا کہ مجھے کچھ پتہ نہیں کہ فیاض حیات کون ہے میں ایک محکمے کا سیکرٹری ہوں مجھے اب کلرک لیول کی باتوں کا پتہ نہیں ،میرے محکمہ میں تو بہت سے کلرک ہیں ،میں اس وقت اسلام آباد میں ہوں میں کچھ نہیں بتا سکتا اور میرے محکمہ میں کلرک آتے جاتے رہتے ہیں آپ میرے کسی ماتحت سے پوچھیں ۔
جب ا ن سے پوچھا گیا کہ آپ کے سٹاف کے بارے میں چیف سیکرٹری کو درخواست دی گئی جس میں بعض الزامات تو سیکرٹری اطلاعات پر لگ سکتے ہیں تو انہوں نے صاف جواب دیا کہ مجھے اس معاملے کا کچھ علم نہیں ہے،لہذا میں کوئی مؤقف نہیں دے سکتا۔
جب اس سلسلے میں فیاض حیات سے رابطہ کرکے ان کا مؤقف جانا تو انہوں نے کہا کہ میں اپنی صفائی میں کیا کہوں آپ میرے افسروں سے پوچھیں کہ مجھے یہاں کیوں لگاتے ہیں، جب ان سے بھی وہی سوال پوچھا گیا کہ آپ پر سنگین الزامات لگے اور ٹاپ سٹوری آن لائن میں خبر آن لائن آنے پر آپ کو واپس آپ کے محکمے ڈی جی پی آر بجھوادیا گیا اور وہاں بھی آپ نے ڈیوٹی نہیں دی اور اپنے سابق باس جو اس وقت وزیراعظم ہاؤس میں تعینات ہیں کی عزیزہ کا گھر بنواتے رہے ہیں تو فیاض نے کہا کہ وہ میرے باس رہے ہیں جب آپ کسی کے ساتھ کام کرتے ہیں تو تعلقات بن ہی جاتے ہیں اور اگر مجھے وہ آج بھی کوئی کام کہیں تو میں ضرور کروں گا بلکہ ان کی ہدایت پرمیں نے تو ان کے گھر پر پینٹ وغیرہ کا کام بھی کرایا ہے اس میں کیا غلط بات ہے، دوسری بات یہ ہے کہ مجھے کسی خبر کے شائع ہونے پر یہاں سے تبدیل نہیں کیا گیا میں تو خود ہی ڈی جی پی آر چلا گیا تھا اور واپس اپنی ڈیوٹی پر آگیا ہوں۔
فیاض حیات کی دوبارہ تعیناتی کے احکامات 9دسمبر کو جاری ہوئے ہیں۔
اہم بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ محکمہ اطلاعات نے جواحکامات جاری کئے ہیں اس میں لکھا ہے کہ ڈی جی پی آر کے آپریٹر کو فوری طور پر تبدیل کرکے سیکرٹری اطلاعات کے دفتر میں آپریٹرتعینات کیا جاتا ہے ان کی خدمات مستعار لی گئی ہیں، دلچسپ امر یہ ہے کہ سیکرٹری کے دفترمیں آپریٹر کے کیا فرائض ہونگے اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔فیاض حیات گذشتہ 13برس سے سیکرٹری اطلاعات کے دفتر سے چمٹا ہوا ہے ، ہر سیکرٹری کی وہ آنکھ کی تارا ہوتا ہے اور کوئی بھی سیکرٹری اس کے بغیر چل ہی نہیں سکتا۔
کامران لاشاری آخری سیکرٹری اطلاعات تھے جنہو ں نے کسی ملازم کیلئے کبھی اصرار نہ کیا تھا ان کے جانے کے بعد فیاض حیات نے سیکرٹری اطلاعات کے دفتر پر قبضہ جما رکھا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈی جی پی آر کا اتنا بڑا محکمہ ہونے کے باوجود وہاں سے سیکرٹری اطلاعات کا پی آر او نہیں لیا گیا اس وقت سیکرٹری اطلاعات کے پی آر او کے فرائض جو شخص ادا کررہا ہے وہ پبلک ریلیشنز کا آدمی ہی نہیں ہے، عدنان رشید لاہور آرٹس کونسل میں کنٹریکٹ پر پروگرام افسر بھرتی ہوا مگر وہ بھی اپنے اثرورسوخ سے سیکرٹری اطلاعات کے پی آر او کے فرائض انجام دے رہا ہے، حیرت ہے کہ اتنے بڑے ڈی جی پی آر کے محکمے سے سیکرٹری اطلاعات کے پی آر او کیلئے کوئی موزوں شخص نہیں ہے۔
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.
No comments:
Post a Comment