Monday, 25 November 2013

’’ارے، تھینک یو امریکا! ۔۔۔ارے، تھینک یو امریکا!‘‘

---------- Forwarded message ----------
From: "chaudry" <k_w572001@yahoo.com>
Date: Nov 20, 2013 1:00 AM
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ ''ارے، تھینک یو امریکا! ۔۔۔ارے، تھینک یو امریکا!''
To: "mshoaibtanoli@googlegroups.com" <mshoaibtanoli@googlegroups.com>, "muslimintelligencer@yahoogroups.com" <muslimintelligencer@yahoogroups.com>, "pakistanpost@yahoogroups.com" <pakistanpost@yahoogroups.com>, "pakpress@googlegroups.com" <pakpress@googlegroups.com>, "joinpakistan@googlegroups.com" <joinpakistan@googlegroups.com>, "khaldee.w@gmail.com" <khaldee.w@gmail.com>




On Tuesday, November 19, 2013 4:04 AM, sharif <intifada4u@gmail.com> wrote:


''میں کون؟''
''عامل''
''تو کون؟''
''معمول''
''گھوم جا''
''گھوم گیا''
''جھوم جا''
''جھوم گیا''
''جو کہوں گا، کرے گا؟''
''کروں گا''
''مرے گا؟''
''مروں گا''
''لڑے گا؟''
''لڑوں گا''
''کس سے لڑے گا؟کیا لڑے گا؟''
''اپنے ہم وطنوں اوراپنے بھائیوں سے لڑوں گا اوردہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ لڑوں گا!''
''شابش! شابش!۔۔۔ اچھا! یہ بتا بچّا!جمہورا۔۔۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ دُنیا بھرمیں کہاں کہاں لڑی جارہی ہے؟''
''عراق میں، افغانستان میں اور پاکستان میں!''
''عراق میں کون مررہاہے؟''
''مسلمان''
''افغانستان میں کون مررہاہے؟''
''مسلمان''
''پاکستان میں کون مررہاہے؟''
''مسلمان''
''عراق میں کون ماررہاہے؟''
''امریکا''
''افغانستان میں کون ماررہاہے؟''
''امریکا''
''پاکستان میں کون ماررہاہے؟''
''امریکا''
''کیا بکتا ہے؟''
''ارے توبہ توبہ ۔۔۔پاکستان میں تو ''دہشت گردوں'' کے خلاف ہم خود لڑرہے ہیں''۔
''شابش!شابش!شابش!۔۔۔ پر یہ بتا بچّاجمہورا!۔۔۔پاکستان میں مرنے والے کون؟''
''مسلمان''
''پاکستان میں مارنے والے کون ؟''
''مسلمان''
'' دونوں طرف سے نقصان میں کون ؟''
''مسلمان''
''مسلمانوں کی طرف سے مسلمانوں ہی کو نقصان پہنچانے پر شاباش دینے والا کون؟''
''امریکا''
''شابش! شابش!۔۔۔ مگر امریکا شاباش میں آخرکہتا کیا ہے؟''
''کہتاہے کہ۔۔۔ ایش شاباش اے ۔۔۔ لے ڈالر۔۔۔ اور ۔۔۔ ڈو مور!''
''ایش شاباش اے! ۔۔۔مگر بچّا جمہورا! اتنے ڈالر ملنے پر بھی بدامنی، مہنگائی' بے روزگاری اور لوڈشیڈنگ کا شکارکون؟''
''پاکستانی اور پاکستان!''
''پاکستان پر ڈرون مارنے والا کون؟''
''امریکا''
''مرنے والے کون؟''
''پاکستانی شہری اور مسلمان ۔۔۔ حتیٰ کہ سلالہ چیک پوسٹ پر امریکا نے پاکستانی فوجی بھی ماردیے۔ اپنے اسٹراٹیجک اِلائی!''
''اِس پر بھی مسلمانوں سے اپنی سلامتی کو خطرہ محسوس کرنے والا کون؟''
''سات سمندر پار واقع۔۔۔امریکا۔۔۔ اور پاربیٹھے۔۔۔ امریکی!''
''دُنیا کے آخری کونے ہیروشیما اور ناگاساکی پہنچ کر ایٹم بم گرانے اور بے قصور انسانوں کی نسل در نسل تباہی پھیرنے والا کون؟'
''امریکا''
''ویت نام پہنچ کر ویت کانگ (ویت نامیوں) کی نسل کُشی کرنے والا کون؟''
''امریکا!''
''پاکستان' افغانستان اور عراق کے امن کو تباہ وبرباد کرنے کے لیے سات سمندر پارسے آکر فوج کشی کرنے والا کون؟''
''امریکا''
''پھر بھی دہشت گردکون؟''
''مسلمان''
''اور۔۔۔ مسلمانوں کو جوش وخروش سے دہشت گرد ثابت کرنے والے یہ ہمارے کالمی دانشور کون؟''
''وہ بھی مسلمان''
''یہ سب کس کا کھاتے، کس کا گاتے اور کس کا بجاتے ہیں؟''
''امریکا کا ۔۔۔ امریکا کا۔۔۔ امریکا کا!''
''پھر بول بچّا جمہورا کہ۔۔۔تھینک یو امریکا!''
''ارے، تھینک یو امریکا!۔۔۔ارے، تھینک یو امریکا!''
''شابش! ۔۔۔ شابش!''



۔۔۔احمد حاطب صدیقی۔۔۔ 
-- 

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment