Wednesday 30 October 2013

وزیراعظم یا ڈبل شاہ

---------- Forwarded message ----------
From: "chaudry" <k_w572001@yahoo.com>
Date: Oct 16, 2013 1:17 AM
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ وزیراعظم یا ڈبل شاہ
To: "mshoaibtanoli@googlegroups.com" <mshoaibtanoli@googlegroups.com>, "muslimintelligencer@yahoogroups.com" <muslimintelligencer@yahoogroups.com>, "pakistanpost@yahoogroups.com" <pakistanpost@yahoogroups.com>, "pakpress@googlegroups.com" <pakpress@googlegroups.com>, "joinpakistan@googlegroups.com" <joinpakistan@googlegroups.com>, "Habib Yousafzai" <yousafzai49@gmail.com>, "khaldee.w@gmail.com" <khaldee.w@gmail.com>, "Naghma Habib Ullah Khan" <naghmahabib@yahoo.com>



                                                                                            تحریر :نعیم ملک

ہفتے کا مصروف دن گزارنے کے بعد سوچ رہا تھا کہ ویک اینڈکی مناسبت سے کوئی اچھی سی کتاب پڑھی جائے یا پھرودیابالن کی ڈرٹی پکچر ایک بار پھربغوردیکھی جائے۔انہی سوچوں میں ٹی وی آن کیا توتمام پاکستانی نیوز چینلزپر ٹِکرنمودار ہورہے تھے کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف 7بج کر15منٹ پرقوم سے خطاب فرمائیں گئے۔۔۔!!
وزیراعظم کے خطاب میں ابھی آدھ گھنٹہ کا ٹائم باقی تھا لٰہذا میں نے جھٹ سے چائے کا کپ تیار کر کے ہاتھ میں پکڑا اور پورے 7بجے پی ٹی وی ٹیون کرتے ہوئے چائے کی چسکیاں لینے لگا ۔میں سوچ رہا تھا آج وزیراعظم حکومت اور طالبان مذاکرات بارے عوام کو اعتماد میں لیں گے کچھ تیزی سے گرتی ہوئی ملکی معیشت پر اپنا لائحہِ عمل عوام پر واضح کریں گے ۔۔۔!!
اسی طرح کی سوچوں میں ٹی وی پر نظر رکھے ہوئے تھا ادھرپی ٹی وی مسلسل ملی نغمے نشرکررہا تھاجس سے یہ اندازہ لگانامشکل نہ تھاآج میاں محمدنواز شریف بطور وزیر اعظم عوام کو یکجا کرنے لئے کسی خاص لائحہ عمل کا اعلان کرنے والے ہیں۔۔۔ انہی سوچوں میں گم ۔۔۔کہ خطاب کا وقت ہوا۔۔۔!!
خطاب سے پہلے ایک قاری صاحب نے قرآن پاک کی چندآیات کی تلاوت کی اور بعداز تلاوت آیاتِ قرآنی کا عربی سے اردو ترجمہ بیان کیا اردو ترجمے کا خلاصہ کچھ یوں تھا ۔
(تم غرباٗ ،مساکین ،یتیموں،بیووٗں ،ہمسایوں پر احسان کیا کرواور ان پر بھی جو لوگ تمہارے قبضہ میں ہیں)آیاتِ کریمہ کاترجمہ سماعت کرنے کے بعدمیں اس نتیجہ پر پہنچا کہ وزیراعظم آج احسان کرنے کے موڈ میں ہیں۔تلاوت قرآن پاک کے بعدٹی وی سکرین پر سبز ہلالی پرچم لہرایا اور ساتھ قومی ترانے کی دھن بجنے لگی میں احتراماً کھڑا ہوا اور وزیراعظم کی آواز سنتے ہی میں بیٹھ گیااور ٹی وی کی آواز پوری طرح کھول کرپورے انہماک سے خطاب سننے لگا۔۔!!
وزیراعظم نے خطاب کا ابتدائیہ بیان کیا تو گماں ہوا کہ جاوید چوہدری کی روح وزیراعظم پاکستان میں حلول کرآئی ہے۔وزیراعظم خطاب کا ابتدائیہ ہوبہو ایسے بیان کررہے تھے جیسے جاوید چوہدری اپنے ٹی وی پروگرام کا ابتدائیہ بیان کرتے کرتے خاص بات نہیں بتاتے جسے وہ سارے پروگرام میں سسپنس کے طور پر استعمال کرتے ہیں ٹھیک اسی طرح وزیراعظم نے بھی خاص بات آخر تک چھپا کررکھی۔۔۔۔!!
لیجئے جناب خطاب اسی انداز میں دھیرے دھیرے اپنی منزل کو بڑھنے لگا پہلے تو وزیراعظم نے ملک وقوم کی دگرگوں صورتحال اور خالی خزانے بارے عوام کو خوب اچھی طرح سمجھایا بجھایا۔۔سمجھا، بجھااور بھسم کرنے کے بعدخطاب کے دوسرے اور آخری حصہ میں خاص بات کرتے ہوئے پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کو حکومت کی جانب سے قرضے جاری کرنے کا اعلان کیا۔
یہ سنتے ہی مجھے وہی نواز شریف صاحب یاد آئے جو اپنے پہلے ادوار میں ٹیکسیوں کا بیوپار کیا کرتے تھے اور بعداز بیوپار بڑے فخر سے پوری قوم کو بتایا کرتے تھے کہ اب ایک گریجویٹ نوجوان اپنی ٹیکسی پربیٹھا کر آپ کو اپنی منزل مقصود تک پہنچاتا ہے۔۔۔!!
خیر وزیراعظم صاحب پھر ان قرضہ جات کی مندرجات بتانے لگے جن کو وزیراعظم نے سکیموں کا نام دے رکھا تھا۔سکیم نمبر1سکیم نمبر2,3,4,5,ان تمام سکیموں کی تفصیلات بتانے کے بعدوزیراعظم نے قوم کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ یہ تمام تر سکیمیں آپ ہی کے ادا شدہ ٹیکسوں کی خطیر رقم ہے جو میں قرض کی شکل میں آ پ کے بے روزگار ہنرمندنوجوانوں کودوں گا جسے میں 8فی صد سود سمیت وصول کروں گا۔ روپے پیسے کی گردش ہوگی جس سے آمدنی میں اضافہ ہوگا پھر اس آمدنی سے میں آپ کے لئے سڑکوں کے جال بچھا دوں گاجس سے ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔جو خواتین وحضرات میری ان سکیموں میں دلچسپی رکھتے ہوں وہ میرے گھر وزیراعظم ہاوٗس اسلام آباد کے پتہ پر خط لکھ کرارسال کریں یا میرے ٹیلی فون نمبرز فلاں فلاں پر رابطہ کر یں ان تمام تر سکیموں کی تفصیلات آن لائن بھی حاصل کی جاسکتی ہیں جس کے لئے ویب سائٹ ہے فلاں فلاں ڈاٹ پی کے ۔۔۔گھرکا پتہ ،ٹیلی فون نمبرز اور ویب سائٹ کا ایڈریس آپ اپنے ٹیلی ویژن کی سکرین پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔۔!!
تو یہ تھی (تم غرباٗ ،مساکین ،یتیموں،بیووٗں ،ہمسایوں پر احسان کیا کرواور اُن پر بھی جو لوگ تمہارے قبضہ میں ہیں)کی عملی تصویر جووزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان نے اپنے خطاب میں پیش کی۔یعنی ہمارے ہی پیسوں سے ہم پر احسان اور وہ بھی 8فی صدسود کے ساتھ۔۔۔!!
خطاب سن لینے کے بعد میں نے ودیا بالن کی ڈرٹی پکچر دیکھنے کا ارادہ تو سرے سے ترک کیا کہ وزیر اعظم کے خطاب اور ودیا بالن کی ڈرٹی پکچر میں کوئی خاص فرق محسوس نہیں ہورہا۔۔!!
خطاب کو ازبر کرلینے اور مکمل دھیان سے دیکھنے کے4گھنٹے بعدبھی ۔۔۔۔!!
بس یہ فیصلہ نہیں کرپارہاکہ یہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان تھے یا اپنی منافع بخش سیکمیں بتاتا۔۔اور سادہ لوح عوام کو بے وقوف بناتا ڈبل شاہ۔۔۔!!!

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment