Sunday, 29 December 2013

کلاشنکوف کا مدجدآنجہانی میخائل کلاشنکوف تومرگیا..!!آئیں کلاشنکوف کوبھی ...؟؟ کیاآج اِنسانوں کی جنگی سازوسامان کی ایجادات دنیامیں امن برقراررکھنے کے لئے ہیں یا..... ؟ محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com ماسکو سے یہ خبر آئی ہے کہ مُصّورِ کائنات اللہ رب العزت کی سب سے پیاری تخلیق اِنسانوں کو دنیابھر میں (کسی بھی اچھے یا بُرے مقاصدکے لئے )مارنے والابدنام ِ زمانہ ہتھیار کلاشنکوف کا مُدجدآنجہانی میخائل کلاشنکوف جونومبر1919 میں مغربی سایبریا میں پیداہواتھا وہ 94سال کی عمرپانے کے بعد مرکر واصلِ جہنم ہوگیاہے، وہ کئی دِنوں سے ماسکوکے اسپتال میں

---------- Forwarded message ----------
From: "azam azim azam" <azamazimazam@gmail.com>
Date: Dec 26, 2013 7:53 PM
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ کلاشنکوف کا مدجدآنجہانی میخائل کلاشنکوف تومرگیا..!!آئیں کلاشنکوف کوبھی ...؟؟ کیاآج اِنسانوں کی جنگی سازوسامان کی ایجادات دنیامیں امن برقراررکھنے کے لئے ہیں یا..... ؟ محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com ماسکو سے یہ خبر آئی ہے کہ مُصّورِ کائنات اللہ رب العزت کی سب سے پیاری تخلیق اِنسانوں کو دنیابھر میں (کسی بھی اچھے یا بُرے مقاصدکے لئے )مارنے والابدنام ِ زمانہ ہتھیار کلاشنکوف کا مُدجدآنجہانی میخائل کلاشنکوف جونومبر1919 میں مغربی سایبریا میں پیداہواتھا وہ 94سال کی عمرپانے کے بعد مرکر واصلِ جہنم ہوگیاہے، وہ کئی دِنوں سے ماسکوکے اسپتال میں
To: "mshoaibtanoli" <mshoaibtanoli@googlegroups.com>

 کلاشنکوف کا مدجدآنجہانی میخائل کلاشنکوف تومرگیا..!!آئیں کلاشنکوف کوبھی ...؟؟  
کیاآج اِنسانوں کی جنگی سازوسامان کی ایجادات دنیامیں امن برقراررکھنے کے لئے ہیں یا..... ؟
 محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com 
ماسکو سے یہ خبر آئی ہے کہ مُصّورِ کائنات اللہ رب العزت کی سب سے پیاری تخلیق اِنسانوں کو دنیابھر میں (کسی بھی اچھے یا بُرے مقاصدکے لئے )مارنے والابدنام ِ زمانہ ہتھیار کلاشنکوف کا مُدجدآنجہانی میخائل کلاشنکوف جونومبر1919 میں مغربی سایبریا میں پیداہواتھا وہ 94سال کی عمرپانے کے بعد مرکر واصلِ جہنم ہوگیاہے، وہ کئی دِنوں سے ماسکوکے اسپتال میں علیل پڑاہواتھا اور موت کے انتظارمیں اپنی ایڑیاں رگڑرہاتھااِس دوران یہ موت کی اذیتوں کے سامنے ہاتھ جوڑجوڑکر اپنی موت کی بھیک مانگ رہاتھا مگر موت تھی کہ وہ بھی اِس سے ایک ایک اِنسان کے قتل کا بدلہ لے رہی تھی، اوراِس سے چُن چُن کر اپناحساب برابر کئے جارہی تھی یوں جب اِس نے اِس سے ایک ایک اِنسان کے خون کا بدلہ لے لیاتو موت نے بھی اِسے موت خیرات میں دے دی اور اِسے کھینچتے ہوئے اِس کے اصل ٹھکانے دوزخ تک لے گئی ۔
جی ہاں..! یہ وہی آنجہانی میخائل کلاشنکوف ہے جس نے دوسری جنگِ عظیم کے دوران سویت یونین کے لئے کلاشنکوف تیارکی تھی اِس کے بارے میں یہ بھی کہاجاتا ہے کہ جب اِس نے کلاشنکوف ایجاد کی تھی تو اُس وقت اِس کی عمرصرف 26سال تھی، اِس کی ڈیزائن کردہ AK-47رائفل سے دنیا بھر میں کسی بھی قسم کے استعمال ہونے والے ہتھیارسے سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں ہیں، یوںعالمِ انسانیت کو قتل کرنے والے ہتھیارکلاشنکوف کے مُدجدمیخائل کلاشنکوف کا مرتے دم تک فخریہ اندازسے یہ کہناتھاکہ اِسے کلاشنکوف کی تیاری پر کبھی بھی پشیمانی نہیں ہوئی ہے۔
ہاں اگرچہ عالمِ اِنسانیت کے قتل کے لئے بنائی جانی والی کلاشنکوف کے مُدجد کا یہ ضرورکہناتھاکہ اِس کی ایجادکلاشنکوف کے غلط استعمال اور خونریزی کا الزام اِس کے بجائے اُن سیاستدانوں کے سر پر ہے جنہوں نے اِس کی اِس ایجاد کو جنگ کے علاوہ معصوم اِنسانوں کے قتلِ عام کے لئے استعمال کیا اور اِس کی دہشت گردوں تک رسائی ممکن بنائی ہے آج جس کی وجہ سے اِس کی اِس ایجادکا غلط استعمال کیاجارہاہے اور دنیا میں فسادات برپاکئے جارہے ہیں۔
جبکہ اِس موقع پر راقم الحرف کا میخائل کلاشنکوف کے بارے میں صرف اتناکہنا ہے کہ اگرچہ اِس سے انکار نہیں ہے کہ جنگی سازوسامان بنانے والے تو اِسے جنگ میں دُشمن کو زیرکرکے اپنی فتح کے لئے ایجادکرتے ہیں مگرجب یہ جنگی سازو سامان رکھنے والے ممالک کی جنگی عزائم کی حامل شخصیات اِن ہتھیاروں کا استعمال جنگ کے علاوہ کسی دوسرے اندازسے دوسرے ممالک میں کرتی ہیں یاکراتی ہیں تودنیا میں بگاڑپیداہوناشروع ہوجاتاہے اورجب کبھی یہ جنگی سازوسامان دہشت گردوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں تواِس کا استعمال غلط لوگوں سے غلط موقعوں پر ہونے لگتاہے، جس دنیا میں فسادات برپاہوتے ہیں جیساکہ موجودہ حالات میں دنیا بھر میں فسادات برپاہورہے ہیں ، اِس پر میخائل کلاشنکوف ہی اصل میں ذمہ دار ہے اور اِس طرح یہی دنیابھر میں قتل ہونے والے اِنسانوں کا قاتل بھی ہے، آج جس کی ہر زمانے کے ہر معاشرے کے اِنسان اور آدمی سب ہی پُرزورمذمت کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے ۔
مگراِس کے ساتھ ہی اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آج دنیاکے بیشترطاقتورممالک دنیا میں اپنی بادشاہت یا چوہدراہٹ قائم کرنے کے چکر میں پڑ ے ہوئے ہیں اور اپنی اِس ہوس پرستانہ خواہشات کی تکمیل کے خاطراُنہوں نے سائنس کی ترقی کی آڑمیں اپنے یہاںایسے جدیدترین جنگی ہتھیاروں کی ایجادات کی کھلی چھوٹ دی رکھی ہے کہ جن کی جدت میں روزآفزوں اضافہ ہوتاجارہاہے ،دوسری طرف اِس کے نقصانات سے بے خبر یہ ممالک دنیا میں طاقتورکاتوازن بگاڑنے کی بھی بڑی وجہ بن رہے ہیں تووہیں اِن ہتھیاروں کے کبھی بیدریغ استعمال سے اِنسانیت پر ایک ایساخوف اوردہشت طاری ہے کہ وہ اِس کے تصور سے بھی کانپ اُٹھتی ہے،مگرجنگی ہتھیاروں کی ایجادات کی دوڑ میں آگے نکل جانے والے ممالک کو اِس سے کوئی سروکارنہیں ہے کہ اِس سے دنیا پر کیا اور کیسے اثرات پڑرہے ہیں ..؟اِنہیں تو بس دنیا پر اپنی غنڈہ گردی کی صورت میں اپنی بادشاہت قائم کرنے کی پڑی ہوئی ہے، اور دوسری طرف وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا اِن سے جنگی سازوسامان خریدے اور اِن کے زیراثررہے۔
  جبکہ آج ضرورت اِس امر کی ہے کہ اِس حوالے سے عالمی سطح پر اگرکوئی ایساقانون موجود ہے جوجنگی سازوسامان کو صرف جنگ کے دوران ہی استعمال کے لئے بناہے تواِس پر سختی سے عملدرآمدکرایاجائے اور دنیا بھر میں جو جنگی سازوسامان کسی بھی وجہ اور زرائع سے دہشت گردوں کے ہاتھوں لگ گئے ہیں اور دہشت گردجن کے ذریعے دنیا میں فسادات برپاکررہے ہیں، اِن دہشت گردوں کا قلع قمع کرکے اِن سے جنگی سازوسامان چھین لئے جائیں تاکہ دنیادہشت گردوں کی دہشت گردی سے پا ک ہوجائے۔
  بہر کیف ..!اُدھردوسری طرف ہومرکا کہناہے کہ " اِنسانوں کے قتل پر فتح کے شادیانے بجانااچھی بات نہیں"یعنی جو لوگ محض طاقت کے گھمنڈمیں غرق ہوکر بلامقصدکمزورریاستوں اور ممالک پر جنگ مسلط کرتے ہیں اور اِن کا مقصد صرف یہ ہوتاہے کہ یہ اپنی حدودسے نکل کر دنیا کے دوسرے ممالک کی سرحدیں پارکریں اور اِن کی زمینوں پر قابض ہونے کے لئے جنگ وجدل کابازارگرم کرکے اِنسانوں کی کھوپریوںسے اپنی بہادری کے مینارکھڑے کرکے دنیاکو اپنے زیرتسلط کرناچاہتے ہیں اور یہ اِس آڑمیں معصوم اِنسانوں کا قتلِ عام کرکے یہ سمجھتے ہیں اِس سے اِنہیں فتح ملی ہے تو یہ اِن کا پاگل پن ہے۔
اگرچہ آج اِن کا یہ گھناو ¿نافعل اِنسانوں اور اِنسانیت کے چہرے پر زوردار طمانچہ ہے مگردنیا کے اِن دہشت گردممالک کی اپنی ایک الگ دنیا اِس مفروضے پر قائم ہے کہ کمزورممالک پر قضبہ کرکے اپنی سلطنت کا دائر وسیع کیاجائے ہاں ایسے ممالک کے نزدیک اُن لوگوں کی اہمیت سب سے زیادہ ہے جنہوں نے رہتی دنیاتک اِنسانوں کے قتلِ عام کے خاطر خطرناک ہتھیارایجادکئے ہیں اور اِسی طرح جو افرادآئندہ مزید ایجادات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہ ممالک اِنہیں قدرکی نِگاہ سے دیکھتے ہیں کیوں کہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ جو لوگ جنگی سازوسامان کی ایجادات کرتے ہیں وہ بھی اِن کی طرح زمینِ خداپر فسادات برپاکرنے کی وجہ بنتے ہیں،صرف یہی زمین پر اِنسانوں کے مارنے کے ذمہ دارنہیں ہیں بلکہ اِن کے عزائم میں اُن لوگوںکی بھی معاونت ہے کہ جنہوں نے خطرناک ہتھیاروں کی ایجاد ات کی ہیں، آج اِن کاخیال یہ ہے کہ جب کبھی دنیانے اِن کے جنگی جرائم کا محاسبہ کیا تو اِسے چاہئے کہ یہ پہلے اِن لوگوں کا بھی کڑااحتساب کرے جنہوں نے اِنسانوں کو مارنے اور دنیا میں قتلِ عام کرنے کے لئے اپنی دماغی صلاحیتوں سے خطرناک ہتھیارایجادکئے ہیں پہلے اِنہیں سزادی جائے پھرہمیں سزاملے جو صر ف اِن خطرناک ہتھیاروں کے مُدجد ہیں ۔ ایسے لوگوں کی اِس منفی سرگرمی پر اِنہیںسزاملنی چاہئے جو جنگی فتح کے آڑمیں عالمِ انسانیت اور دنیا کی بقاءو سا لمیت کے لئے خطرات پیداکرتے ہیں ، آئیں عہد کریں کہ جب کلاشنکوف کا مُدجدمیخائل کلاشنکوف ہی مرگیاہے تو پھر ہم بھی اِس کے تابوت پر کلاشنکوف کے فائر کرکے اِس کو اِسی کی ایجاد سے خراج عقیدت پیش کریں اور اِس کے ساتھ ہی ایک دوسراتابوت کلاشنکوف کا بنائیں اور پھر کلاشنکوف کو بھی اِس کے مُدجدکے برابرمیں دفن کردیں یااگراِس کا مُدجدجلایاجائے تو پھر رہتی دنیاتک کے لئے ہم بھی کلاشنکوف کو جلاڈالیںتاکہ دنیامیں امن قائم ہوجائے گا۔


 محمداعظم عظیم اعظمazamazimazam@gmail.com 

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment