Saturday, 1 March 2014

JALAL UD DIN ROOMI



----------  ----------
From: Malik - We Screw Nuts <xaahil344@gmail.com>
Date: 2014-02-28 11:24 GMT+05:00
Subject: {} JALAL UD DIN ROOMI
To: islamabadianz@googlegroups.com, pindi-islamabad@googlegroups.com


مولانا جلال الدين روم رحمۃ اللہ تعالٰی کو خدا تعالي سے بےحد محبت تھي اور ان کا عشق الہي ايک شعلہ فشاں ولولہ تھا جو اللہ تعالي کي معرفت کے حصول کے ليۓ دن رات کوشاں رہتا تھا - رومي عشق ا لہي کے اس روحاني جذبے کو اپني خلوت نشيني اور اپنے زہد اور تقوي کو معاشرتي زندگي ميں بروۓ کار لاتے تھے -
انہوں نے خدا سے وصل کے ليۓ تنہائي اور خلوت اختيار کي تاکہ اللہ تعالي کا قرب ممکن ہو - اس کام ميں وہ بےحد مستقل مزاج رہے - انہوں نے کبھي بھي بے صبري کا مظاہرہ نہ کيا - رومي کے مطابق جولوگ اللہ تعالي سے حقيقي عشق کرنے کي تعليم ديتے ہيں وہ ہميشہ اپنايہ عہد ياد رکھيں کہ وہ شعلہ فشان جذبات کے ساتھ اللہ سے محبت کرتے ہيں - يہ وہ گراں قيمت ہے جو ہر باوفا عاشق اللہ کے عشق ميں فنا حاصل کرنے کے ليے ضرور ادا کرتا ہے - مزيد انہيں ايسے بلند پايہ اخلاق اور روحاني رويوں ميں سرمست رہنا چاہيے کہ وہ کم خور و کم خواب ہوں اور اپني گفتگو ميں ہميشہ رب تعالي کي طرف مکمل طور پر متوجہ رہيں -اورجب ايسا مرد کامل خدا کے عشق ميں فنا ہو کر لازوال نعمت عشق حاصل کرتا ہے تو وہ لازمي طور پر حيران کن روحاني تجربات سے گزرتا ہے-

رومي رحمۃ اللہ تعالٰی کي نظر ميں ايک عاشق کو غفلت کي نيند نہيں سونا چاہيں کيونکہ اس کي يہ نيند محبوب کو ناگواز گزر سکتي ہے اس ليۓ محبوب سے ملاقات کے وقت عاشق کو ہمہ وقت بيدار رہنا چاہيۓ - جيسا کہ خدا تعالي نے حضرت داود علیہ سلام کو ہدايت فرمائي -

" اے داود علیہ سلام جو لوگ ميرے دائمي ذکر سے غافل ہو کر سوتے ہيں اور پھر مجھ سے محبت کا دعوي کرتے ہيں ، وہ جھوٹے ہيں

--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Islamabadianz" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to islamabadianz+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment