Friday, 6 December 2013

مصطفی کمال کے ایم کیو ایم سے راستے جدا، لیکن کیوں



----------  ----------
From: chaudry <k_w572001@yahoo.com>
Date: 2013/12/3
Subject:  مصطفی کمال کے ایم کیو ایم سے راستے جدا، لیکن کیوں
To: "mshoaibtanoli@googlegroups.com" <mshoaibtanoli@googlegroups.com>, "muslimintelligencer@yahoogroups.com" <muslimintelligencer@yahoogroups.com>, "pakistanpost@yahoogroups.com" <pakistanpost@yahoogroups.com>, "pakpress@googlegroups.com" <pakpress@googlegroups.com>, "joinpakistan@googlegroups.com" <joinpakistan@googlegroups.com>, "khaldee.w@gmail.com" <khaldee.w@gmail.com>




                                                                                                  02 December 2013.-

کراچی کے سابق میئر مصطفی کمال کو متحدہ قومی موومنٹ سے نکال دیا گیا ہے اس سے پہلے یہ خبریں آئی تھیں کہ وہ استعفا دے چکے ہیں۔اس حوالے سے اے بی سی نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ مصطفیٰ کمال سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین گذشتہ تین ماہ سے خاصے ناراض تھے جس کے بعد انہیں پارٹی میں کارنر کرتے ہوئے ان سے سینٹ کے عہدے سے استعفا لے لیا گیا اور اب ان کی جگہ حال ہی میں ایم کیو ایم میں شامل ہونے والے بیرسٹر سیف کو سینیٹر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔بیرسٹر سیف اس سے قبل سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان کے طور پر جانے جاتے تھے تاہم جب صدر مشرف کو پاکستان واپس آنے پر گرفتار کیا گیا تو بیرسٹر سیف بھی اس مشکل وقت میں ان کا ساتھ چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے تھے
ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال جو ماضی میں قائد تحریک الطاف حسین کے انتہائی قریبی سمجھے جاتے تھے اور ایک وقت میں انہیں الطاف حسین کے جانشین کے طور پر بھی دیکھا جا رہا تھا اس وقت پارٹی قائد کے عتاب کا شکار ہوئے جب تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی طرف سے الطاف حسین کیخلاف پے درپے الزامات پر انہوں نے دیگر قائدین کی طرح خاموشی اختیارکر رکھی تھی۔
Altaf Hussain Mustafa Kamal مصطفی کمال کے ایم کیو ایم سے راستے جدا، لیکن کیوں؟
ذرائع کا اس حوالے سے دعوی ہے کہ مصطفی کمال کے مرکزی قیادت سے اختلافات کا آغاز مئی میں اس وقت ہوا جب کراچی میں پارٹی کے مقامی کمان مہاجر قومی موومنٹ کے سابق سربراہ عامر خان اور خالد مقبول صدیقی کو سونپی گئی۔مقامی کمان میں تبدیلی کے بعد مصطفی کمال نے خود کو پارٹی سے لاتعلق کرنا شروع کیا اسی دوران عام الیکشن کے تناظر میں جب تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے الطاف حسین کیخلاف الزام تراشی عروج پر پہنچا دی تو دیگر قائدین کی طرح مصطفی کمال نے بھی خاموشی اختیار کئے رکھی۔اس معنی خیز خاموشی پر19مئی کو کارکنوں سے خطاب میں الطاف حسین نے شدید ردعمل ظاہر کیا جس پر کارکنوں نے مشتعل ہو کر متعدد سینئر رہنمائوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔تشدد کا نشانہ بننے والوں میں مصطفی کمال بھی شامل تھے۔
اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد کئی سینئر رہنمائوں نے قائد تحریک سے معافی مانگ لی تھی تاہم مصطفیٰ کمال اسے اپنی بے عزتی تعبیر کرتے ہوئے معافی مانگنے کے بجائے پارٹی امور سے  کنارہ کشی اختیار کرنا شروع کی اور گذشتہ تین ماہ سے انہوں نے  پارٹی رہنمائوں سے رابطے ختم کر دیئے تھے۔
اے بی سی نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ ماہ نومبر کے وسط میں ایم کیو ایم کے کچھ رہنما انھیں منانے دبئی گئے تھے تاکہ وہ واپس پارٹی میں آئیں اور بلدیاتی انتخابات کی مہم میں حصہ لیں تاہم مصطفی کمال نے دوٹوک لفظوں میں انکار کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ  مصطفی کمال  کو اصل شکایت یہ تھی کہ پارٹی میں ان لوگوں کو قیادت سونپ دی گئی ہے جو پارٹی کے خلاف آپریشن کے وقت ملک چھوڑ کر بھا گ گئے تھے اور قربانیاں دینے والوں کو نظرانداز کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے ایک اور رہنما انیس قائم خانی بھی انہی وجوہات کے باعث پارٹی سے کنارہ کش ہو کر نامعلوم مقام پر منتقل ہو چکے ہیں۔
اب ایم کیو ایم کی طرف سے مصطفی کمال کی جگہ بیرسٹر محمد علی سیف کو مبینہ طور پر سینیٹر بنایا جارہا ہے۔ محمد علی سیف پر  آل پاکستان مسلم لیگ کے کئی رہنمائوں نے نہ صرف سابق صدر سے کروڑوں روپے کے فنڈز لینے بلکہ ہر ماہ 10لاکھ سے زائد تنخواہ لینے کے بھی الزامات عائد کئے تھے۔  بیرسٹر محمد علی سیف  سابق صدر کو  اس وقت چھوڑ گئے جب وہ شدید مشکلات  سے  دوچار  تھے  اب پھر  وہ  اندرون خانہ سابق صدر سے معافی تلافی کرکے دوبارہ ان کی اس  لیگل ٹیم کا  حصہ بن گئے ہیں جو آرٹیکل 6 کے تحت کاررو ائی کے لئے بنائی گئی خصوصی عدالت میں ان کا دفاع کرے گی۔
(Content Sourced From ABC NEWS PAKISTAN http://abctv.com.pk/)

--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.



--
Need Your Comments.....!

-- 

For University of Pakistan Study Material Sharing, Discussion, etc, Come and join us at
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Study" group.
To post to this group, send email to
For more options, visit this group at

No comments:

Post a Comment