Friday 17 January 2014

Pakistani Press ہمیں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کی انتقامی کارروائیوں سے بچایا جائے

---------- Forwarded message ----------
From: <pemraoai@gmail.com>
Date: Jan 17, 2014 4:07 PM
Subject: Pakistani Press ہمیں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کی انتقامی کارروائیوں سے بچایا جائے
To: <pakistanipress@googlegroups.com>

ہمیں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کی انتقامی کارروائیوں سے بچایا جائے' چوہدری رشید نے چھٹی سے واپس آ کر 14 سینئر افسران کے اچانک تبادلے کرکے ادارے کو پھر انتشار سے دوچار کر دیاہے 'چوہدری رشید احمد کی  بطور چیئرمین پیمرا کرپشن اور لاقانونیت سے ادارہ کو بچانے کیلئے فوری طو رپر اتھارٹی کا اجلاس بلا کر راست اقدام کیا جائے 
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ملازمین کی  اتھارٹی کے ممبران سے اپیل 
  پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے ملازمین نے اتھارٹی کے ممبران سے اپیل کی ہے کہ انہیں چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کی انتقامی کارروائیوں سے بچایا جائے، جنہوں نے چھٹی سے واپس آ کر 14سینئر افسران کے اچانک تبادلے کرکے ادارے کو ایک بار پھر انتشار سے دوچار کر دیاہے 'چوہدری رشید احمد کی  بطور چیئرمین پیمرا کرپشن اور لاقانونیت سے ادارہ کو بچانے کیلئے فوری طو رپر اتھارٹی کا اجلاس بلا کر راست اقدام کیا جائے ۔  پیمرا ممبران کو بھجوائے گئے خط میں ملازمین نے کہا ہے کہ چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد جو15روزہ چھٹی پر تھے نے واپس آتے ہی ادارے کے سینئر افسران کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے جس سے ادارے کا کام شدید طور پر متاثر ہو رہا ہے ۔ پیمراملازمین کے خط میں کہا گیا کہ چیئرمین پیمرا کی انتقامی کاروائیوں کے باعث ادارے میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ تمام افسران و ملازمین کا مستقبل خطرے میں ہے۔ چوہدری رشید احمد نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے اتھارٹی ممبران کا اجلاس جو کہ 16جنوری کو ہونا تھا منسوخ کرا دیا جو کہ ان کا غیر قانونی اقدام ہے۔ پیمرا ملازمین نے کہا کہ چوہدری رشید احمد سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی خلاف ورزی کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے بطور سیکرٹری اطلاعات و نشریات آئین کے آرٹیکل 4،9،18اور  25 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چیئرمین پیمرا بننے کے لئے خود ہی اپنی سمری وزیر اعظم کو بھجوائی تھی جو کہ پیمرا آرڈیننس 2002کی شق 6 اور 10 کی بھی خلاف ورزی تھی۔ اس کے علاوہ چوہدری رشید احمد نے چیئرمین پیمرا بنتے ہی عجلت اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ایک ہنڈا سوک1800سی سی کار خریدی اور اپنے من پسند ڈیلر کو ایک لاکھ 65ہزار روپے ''اون'' ادا کیا جبکہ گاڑی''ٹائون کرافٹ انڈسٹری سیالکوٹ'' کے نام پر خرید کر پیمرا کے نام ٹرانسفر کرائی گئی۔ انہوں نے اپنے قریبی عزیز کی اشتہاری کمپنی ''سپر میڈیا'' کو پیرا رولز کی خلاف ورزی کرکے پیمرا کے پینل میں شامل کیا جبکہ چینی ٹی وی چینلوں کو دیئے جانے والے لینڈنگ کے حقوق کا اختیار بھی سپر میڈیا کو دینے کی کوشش کی۔ پیمرا ملازمین کے خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد نے غیر قانونی طور پر 100ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کئے اور ان کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جبکہ انہوںنے اتھارٹی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیٹیلائٹ ٹی جی چینلوں کے لائسنس جاری کئے۔ چوہدری رشید احمد نے مختلف عدالتوں میں پیمرا کے مقدمات کی پیروی کے لئے اپنے ایک دوست وکیل کو بھی 2کروڑ 20 لاکھ روپے ادا کئے۔ علاوہ ازیں انہوں نے مختلف محکموں سے ڈیپوٹیشن پر ملازمین لئے اور ڈی جی ایم ( فنانس ) مظہر کا خلاف قانونی تبادلہ کیا۔ پیمرا ملازمین نے اپنے خط میں اتھارٹی کے ممبران سے فوری طور پر اتھارٹی کا اجلاس بلا کر چیئرمین پیمرا چوہدری رشید احمد کے خلاف راست اقدام کی اپیل کی ہے۔

--
--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "Pakistani Press" group.
To post to this group, send email to pakistanipress@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
pakistanipress+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/pakistanipress?hl=en?hl=en
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Pakistani Press" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to pakistanipress+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment