Friday 1 November 2013

’دارالحکومت میں اربوں کا ڈاکہ ‘

---------- Forwarded message ----------
From: "chaudry" <k_w572001@yahoo.com>
Date: Sep 17, 2013 12:28 AM
Subject: █▓▒░(°TaNoLi°)░▒▓█ 'دارالحکومت میں اربوں کا ڈاکہ '
To: "mshoaibtanoli@googlegroups.com" <mshoaibtanoli@googlegroups.com>, "muslimintelligencer@yahoogroups.com" <muslimintelligencer@yahoogroups.com>, "pakistanpost@yahoogroups.com" <pakistanpost@yahoogroups.com>, "pakpress@googlegroups.com" <pakpress@googlegroups.com>, "joinpakistan@googlegroups.com" <joinpakistan@googlegroups.com>, "khaldee.w@gmail.com" <khaldee.w@gmail.com>


islamabad(تحریر:خضرکلاسرا )
وفاقی دارالحکومت میں کیپٹل ڈوپلیمنٹ اتھارٹی کی اربوں روپے کی اراضی قبضہ مافیا کا ترنوالہ بن چکی ہے۔اس دھندہ میں اتھارٹی کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی ملی بھگت شامل ہے۔قومی خزانہ پر ڈاکہ مارنے کا شو ق کرپٹ سیاستدانوں اور کاریگر افسروں کو بے قابوکرتاہے ۔لوٹ مارکی ایسی بدترین روش چلی ہے کہ کوئی فائل غائب کرکے لوٹ رہاہے تو کوئی سرکاری اراضی پر قبضہ کرواکر خاندان کی زندگی تبدیل کرنے میں مصروف ہے۔سارے اس بات سے بے فکر ہیں کہ انفرادی خواہشات کی تکمیل میں ملک معاشی طورپر تباہی کی طرف بڑھ رہاہے ۔
اداروں میں سیاسی مداخلت کے نام پر کرپشن کا ایسا کاروبارچل پڑاہے کہ ریاست بے معنی ہوکر رہ گئی ہے۔بیوروکریسی قبضہ مافیاکی آلہ کار بن کر امیر سے امیر تربننے کے چکرمیں ایسی پڑی ہے کہ اپنے فرائض پر" دوحرف" بھیج چکی ہے ۔جمہوریت کا مطلب "بادشاہت" میں بدل کررہ گیاہے اورایجنٹوں نے قوم کے اثاثوں کی "لوٹ سیل" لگادی ہے۔ادھراداروں میں من پسند افراد کی تعیناتی کا دھندہ ایسا چلا ہے کہ الامان الحفیظ ،سب کچھ ہی قانون کے برخلاف ہورہاہے۔دارلحکومت میں مارکیٹوں کے فٹ پاتھ پربدمعاشی کیساتھ کاروبار چل رہے ہیں تو رہائشی علاقوں کو گیسٹ ہاوس مافیا نے اپنے قبضہ میں کرلیا ہے ۔ اسلام آبا د کا محافظ ادارہ " کیپٹل ڈپلیمنٹ اتھارٹی " "پیسہ پھینک تماشہ دیکھ "کے کھیل میں بری طرح الجھ چکاہے ۔
سکندر کے ڈرامہ پر بڑے پروگرام چلے کہ موصوف نے اپنے ہی بچوں اوربیوی کو یرغمال بناکر اسلام آباد پویس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کو قوم کے سامنے عیاں کردیاتھا۔حقیقت یوں ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں قانون شکنی کا دھندہ عروج پر جاری ہے ۔ سیاستدان،بیوروکریسی اورقانون نافذکرنیوالے اداروں کاکردارمایوس کن ہے ۔حکومت ڈانگ پٹاؤ پروگرام کے تحت ایشوز کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے جوکہ نقصان کا سبب ہے۔
دارلحکومت اسلام آباد میں حال ہی میں ایک اربوں کا ڈاکہ پڑا ہے کہ جوکہ اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ جامع مسجد الرضا اور کھڈ مارکیٹ کے سامنے کیپٹل ڈوپلیمنٹ اتھارٹی المعروف سی ڈی اے کا (7) ایکٹر کا کمرشل پلاٹ موجود ہے ۔اس پلاٹ کا ایک کارنر وویمن پولیس اسٹیشن اورروزنامہ خبریں کے پرانے دفتر سے بھی ملتاہے جبکہ دوسر اکارنر ستارہ مارکیٹ کے ڈاکخانہ اور کرکٹ گراونڈ کیساتھ جڑاہواہے ۔ سی ڈی اے نے اس قیمتی پلاٹ کو کچی آبادی سکیم کے کارندوں سے بچانے کیلئے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی بلکہ ادارہ میں موجود کالی بھیڑوں کاٹولہ اسلام آباد برائے فروخت کا بورڈ ہاتھ میں پکڑے قبضہ گروپ کیساتھ ویل ڈیل میں مصروف تھا ۔پھر وہی ہوا جوکہ اسلام آباد میں ہورہاہے ، مطلب کارندوں نے ان خاندانوں کیساتھ رابط کیاجوکہ اس پلاٹ جیسے اربوں روپے کے پلاٹوں کو راتوں رات کچی آبادیوں میں تبدیل کرنے میں مہارت رکھتے تھے ۔
یوں اس اربوں روپے کاپلاٹ جوکہ وفاقی دارلحکومت کے عین وسط میں تھا، اس پر کچی آبادی کھڑی کردی گئی، جب پورا شہر جاگ رہاتھا ۔کچی آبادی کے گھروں کی تعمیر کیلئے ملبہ اسلام آباد پولیس ناکوں پر سخت چیکنگ کے دعوؤ ں کے باوجود جی سیون میں کھڈا مارکیٹ ،ستارہ مارکیٹ اوروویمن پولیس اسٹیشن کے سامنے موجود سی ڈی اے کے کمرشل پلاٹ پر باآسانی پہنچتارہاہے ۔سی ڈی اے سے لیکر ضلعی انتظامیہ بالخصو ص شہری اس بھی قانون شکنی پر خاموش تماشائی بن گئے ۔دلچسپ صورتحال یوں بھی تھی کہ قانون کے احترام کے نام پر وفاقی دارلحکومت کے شہریوں کا جینا حرام کرنے والی ٹریفک پولیس بھی اس دن دیہاڑے اربوں کے ڈاکہ پرغائب ہوگئی۔ادھرجے سالک ،اسد عمر ،ڈاکٹر فضل چودھری ،انجم عقیل،مصطفے نواز کھوکر،فیصل سخی بٹ ،اشرف گجر ،اجمل بلوچ یاپھر میاں اسلم جیسے عوامی نمائندگی کے دعویدار بھی اس اربوں روپے کے ڈاکہ پر خاموش رہ کر ملزموں کیساتھ مل گئے ۔اطلاعات ہیں کہ سارے سیاستدان اس بات پر خوش تھے کہ سی ڈی اے کے اربوں روپے کے پلاٹ پر قائم ہونیوالی کچی آبادی مستقبل میں انکا ووٹ بنک ہوگی ۔
ہمارے خیال میں وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کیلئے سی ڈی اے کے(10 ) ارب روپے کے کمرشل پلاٹ پر سارے اداروں کی موجودگی میں کچی آباد ی بنوانے میں ملوث کرداروں کو قانون کے سامنے جوابدہ کرنے اور اس اربوں کے پلاٹ کو واگزار کرانے میں ہی عظمت ہے وگرنہ یہ تاثر جائیگا کہ اسلام آباد برائے فروخت کا بورڈ ہاتھ میں تھامے جوکارندے سرکاری پلاٹوں پر قبضہ کروانے میں مصروف ہیں،انکو پیپلزپارٹی کے بعد نواز حکومت کی سرپرستی حاصل ہوچکی ہے


--
--
پاکستان کسی بھی پاکستانی کے لئے اللہ کی سب سے بڑی نعمتوں میں سے ایک ہے. آج ہم جو بھی ہے یہ سب اس وجہ پاکستان کی ہے ، دوسری صورت میں ، ہم کچھ بھی نہیں ہوتا. براہ مہربانی پاکستان کے لئے مخلص ہو.
 
* Group name:█▓▒░ M SHOAIB TANOLI░▒▓█
* Group home page: http://groups.google.com/group/MSHOAIBTANOLI
* Group email address MSHOAIBTANOLI@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com
*. * . * . * . * . * . * . * . * . * . *
*. * .*_/\_ *. * . * . * . * . * . * . * . * .*
.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨) ¸.•´¸.•*´¨) ¸.•*¨)
(¸.•´ (¸.•` *
'...**,''',...LOVE PAKISTAN......
***********************************
 
Muhammad Shoaib Tanoli
Karachi Pakistan
Contact us: shoaib.tanoli@gmail.com
+923002591223
 
Group Moderator:
*Sweet Girl* Iram Saleem
iramslm@gmail.com
 
Face book:
https://www.facebook.com/TanoliGroups
 
---
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "M SHOAIB TANOLI" group.
To unsubscribe from this group and stop receiving emails from it, send an email to MSHOAIBTANOLI+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit https://groups.google.com/groups/opt_out.

No comments:

Post a Comment